آزاد کشمیر‘ ایل اے 16 کے بقیہ پولنگ 29جولائی کو ہوگی


مظفرآباد(سی این پی) ایل اے سولہ باغ کے چار پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ اعلان کردیا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اہم اجلاس میں ایل اے سولہ باغ کے چار پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا، متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ انتیس جولائی کو بقیہ چار پولنگ اسٹیشن پر ووٹنگ ہوگی۔سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر نے بتایا کہ انتہائی سخت سیکورٹی میں پولنگ ہوگی، انہوں نے بتایا کہ دو پولنگ اسٹیشن پر سرے سے پولنگ ہی نہیں ہوئی جبکہ باغ کے دو پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنان کے درمیان جھگڑے کے باعث بیلٹ پیپرز جلادئیے گئے تھے۔واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی 25 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے اور اسے حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی گیارہ نشستوں کیساتھ دوسرے نمبرپر جبکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ کو بری طرح شکست ہوئی اور وہ صرف چھ نشستیں حاصل کرسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں