راولپنڈی(اویس الحق سے)آئی،جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ہدایت پر افسران میں آرچری چیمپئن شپ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں راولپنڈی ریجن، فیصل آباد ریجن، گوجرانوالہ ریجن، PHP پنجاب اور ٹیلی کمونیکیشن پنجاب کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
سنگل میل ایونٹ کے مقابلے میں اول پوزیشن ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، دوئم پوزیشن گوجرانوالہ ریجن اور سوئم پوزیشن فیصل آباد ریجن نے حاصل کی،سنگل وویمن ایونٹ کے مقابلے میں اول پوزیشن ٹیلی کمیونیکیشن، دوئم پوزیشن راولپنڈی ریجن اور سوئم پوزیشن فیصل آباد ریجن نے حاصل کی۔
ایسے میں مکس ٹیم ایونٹ میں اول پوزیشن ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب، دوئم پوزیشن راولپنڈی ریجن اور سوئم پوزیشن فیصل آباد ریجن نے حاصل کی،ٹیم ایونٹ میل کے مقابلے میں اول پوزیشن گوجرانوالہ ریجن، دوئم پوزیشن راولپنڈی ریجن اور سوئم پوزیشن PHP پنجاب نے حاصل کی۔
ٹیم ایونٹ وویمن کے مقابلے میں اول پوزیشن راولپنڈی ریجن ،دوئم پوزیشن فیصل اباد ریجن، سوئم پوزیشن ٹیلی کمیونیکیشن نے حاصل کی جبکہ اوورال مقابلوں میں اول پوزیشن ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب ،دوئم اپوزیشن راولپنڈی ریجن اورسوئم پوزیشن فیصل اباد ریجن نے حاصل کی،
ٹورنامنٹ کے اختتام پر ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔