ہسپتال سے میت کی مفت منتقلی کیلئےپورے پنجاب میں 40 ایمبولینسز لانچ کر دی گئی ہیں،مریم نواز

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کی سہولت آپ لوگوں کے لیے موجود ہے۔ اس غریب کے لیے جس کے پاس ایک شہر سے دوسرے شہر علاج کروانے کے لیے کرایہ نہیں تھا، بالکل فری ایئر ایمبولینس میسر ہوگی۔ جو سہولت اس سے قبل پنجاب کے صرف ارب پتی افراد کے لیے ہوا کرتی تھی، وہ آج پنجاب کے ہر شہری کے لیے مفت دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں انتقال کرنے والوں کو جب ورثا نے گھر لے کر جانا ہوتا تھا تو ٹرانسپورٹ مافیا آ جاتا تھا کہ ایک شہر سے دوسرے شہر میت لے کر جانی ہے تو ایک لاکھ روپے لگیں گے، جبکہ شہر میں ہی جانا ہے تو 50 ہزار، 30 یا 20 ہزار روپے لگیں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 40 ایمبولینسز لانچ کر دی گئی ہیں جو بالکل مفت میت کو منتقل کریں گی؛ جہاں ورثا کہیں گے، آپ نے صرف 1122 پر ایک کال کرنی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.