120

گیس لیکج سے زور دار دھماکہ، تین افراد بری طرح جھلس گئے

ڈھڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گیس سلنڈروں کی دکان میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ، تین افراد بری طرح جھلس گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مین چوک پر اختر واک گیس کی دکان میں رات سے سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے گیس بھر گئی دکان کے ملازمین صبح دکان کھولنے لگے تو گیس لیکج اور سپارکنگ کی وجہ سے دکان کا شٹر اٹھاتے ہی زور دار دھماکہ ہوا جس سے دکان میں کام کرنے والے فیاض حسین، عون علی اور ایک راہ گیرمحمد وسیم بری طرح جھلس گئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی ڈھڈیال لایا گیا اور ابتدائی طبی امدا د کے بعدزیادہ جھلسنے کی وجہ سے تینوں کو برن سپتال واہ کینٹ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کر ضروری کاروائی مکمل کی۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں