گوجرخان (عبدالستارنیازی)ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گوجرخان پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم ناصر علی گرفتار کر لیا، ملزم سے رائفل 44 بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اورسوشل میڈیا پر اس کی تشہیر مجرمانہ فعل ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
365