163

گوجرخان پی ٹی آئی رہنما یونیورسٹی کے قیام کیلئے سرگرم

گوجرخان میں یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سابق امیدوار قومی اسمبلی و تحصیل صدر PTIگوجرخان چوہدری محمد عظیم اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری رمضان پرویز DG نارکوٹکس پنجاب، سابق میئر آکسفورڈ کونسلر چوہدری الطاف خان بھی موجود تھے، چوہدری محمد عظیم نے تحصیل گوجرخان کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کے حل کیلئے آگاہ کیا، جس میں تحصیل گوجرخان میں یونیورسٹی، متعدد سکولز اپ گریڈیشن، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی اور گیس سے محروم گاؤں کو سہولتیں میسر کرنے پر زور دیا، ممتاز سیاسی و سماجی رہنما چوہدری ظفر پگاڑا نے مسائل کے حل کیلئے حمایت کی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چوہدری محمد عظیم اور چوہدری ظفر پگاڑا کو یقین دہانی کرائی کہ گوجرخان میں یونیورسٹی کا قیام اولین ترجیح ہے، گوجرخان میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کیلئے MNA ٹکٹ ہولڈرز کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں گے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم پاکستان نے PTIٹکٹ ہولڈرز کو فنڈز وفاق اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے بلاتفریق جاری کرنے کے احکامات اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دی جارہی ہیں، چوہدری محمد عظیم نے مزید کہا کہ عوامی نمائندے ہونے کے ناطے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت خدمات سرانجام دے رہے ہیں، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سر انور پرویز بیسٹ وے کی خدمت کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا کہ وہ حسب سابق گوجرخان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں