360

گوجرخان پولیس پر ریڈ کے دوران 5 لاکھ روپے اور 7 موبائل فون چرانے کا الزام

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اظہر فاروق جو بیرون ملک میں موجود مقیم ہیں انھوں نے بتایا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شپ ایس ایچ او گجر خان اور چوکی انچارج ثاقب شہزاد ہمراہ دیگر سول کپڑوں میں ملبوس پولیس ملازمین نے رات کی تاریکی میں چکڑالی بدھال میں زبردستی گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین اور ان کے بھائیوں پر بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا۔ خواتین فافیہ بی بی ،سنبل افضال ، کلثوم بی بی کو گھر کے کچن میں بند کردیا اور دروان تلاشی گھر میں موجود پانچ لاکھ روپے نقدی اور سات عدد موبائیل فونز اٹھا کر لے گئے پولیس کی اس ظلم اور زیادتیوں کے خلاف معززین علاقہ اور متاثرہ خواتین سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ،ار پی او راولپنڈی سی پی او راولپنڈی سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں