گوجرخان،اسسٹنٹ کمشنر سے کھلاڑیوں کے وفد کی ملاقات

. گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان غلام سرور کی زیر صدارت اجلاس میں نوجوان کھلاڑی پھٹ پڑے اور کہا کہ گوجرخان سٹیڈیم تمام تحصیل کے نوجوانوں کا ہے اس میں کسی نوجوان کھلاڑی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور سپورٹس سٹیڈیم کو تقسیم کرنے کے لیے جو دیوار بنائی گئی ہے اسے فوری ختم کیا جائے ‎،سٹیڈیم چند لوگوں کی خواہش پر بند نہیں کرنے دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ تجاوزات کمیٹی سہیل عباس کیانی،سعادت نومی بٹ، سرفراز خالد جٹ اور نوید منہاس نے میٹنگ میں کیا۔سہیل کیانی نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ کس طرح گزشتہ شام یوم آزادی واک کی تیاری کرنے والے چودہ سال سے کم عمر بچوں کو روکنے کے لیے سٹیڈیم بند کر اسے تالے لگا دئے گئے،اے سی غلام سرور نے یقین دلایا کہ دیوار کے بارے میں فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا،سپورٹس سٹیڈیم میں ہر ایک کو برابر کے مواقع دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں