331

کہوٹہ‘جرگے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جر گے کے دوران تنازع،فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز المدینہ ہوٹل جنڈی پر ٹپیالی کے رہائشی سوزوکی ڈرائیور اور ہوٹل مالکان و دیگر کچھ افراد کی تُو تکرار ہو گئی جس پر آج دن کو راضی نامہ کے لیے جرگہ بلایا گیا تھا دوبارہ جھگڑا ہونے پر فائرنگ سے تین افراد ظفر فاروق اور اجمل فاروق سکنہ بروٹہ شدیدزخمی ہو گئے جنھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں