کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) گریجویٹ کالج کلر سیداں میں نئے بلاک کی تعمیر کیلئے 15 کروڑ روپے کی رقم حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں شامل کر لی گئی ہے۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں اور چوآ خالصہ میں اضافی بلاکوں کی تعمیر کیلئے چار چار کروڑ روپے،پھلینہ روڈ کی تعمیر کیلئے پانچ کروڑ،پہر حالی کارپٹ روڈ کی تعمیر کیلئے 8کروڑ بیس لاکھ روپے،چوآ خالصہ تا دوبیرن روڈ کی کنکریٹ کیلئے تین کروڑ روپے،سہوٹ بگیال رجام میں کنکریٹ روڈ کیلئے تین کروڑ روپے،ماہلی ستھوانی کارپٹ روڈ کیلئے سات کروڑ 60 لاکھ روپے،سکرانہ تا نمبل روڈ کی تعمیر کیلئے تین کروڑ اورسکڈ روڈ کی تعمیر کیلئے دس کروڑ روپے کے منصوبے شامل ہیں
299