247

کلر سیداں کی عوام کیلئے چودھری نثار کی خدمات/چوہدری محمد اشفاق

چوہدری نثار علی خان نے تحصیل کلر سیداں کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے چار چاند لگا رکھے ہیں بڑے بڑے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں کچھ پر کام جاری ہے اور آنے والے وقت میں بھی بہت سارے منصوبے متوقع ہیں انہوں نے جتنی توجہ اس علاقہ پر مرکوز کر رکھی ہے اتنی اپنے حلقہ کے

دوسرے علاقوں پر نہیں دی ہے اس کا واضح ثبو ت یہ ہے کہ ان کو اب حلقہ کے بعض علاقوں کے طرف سے یہ اعتراضات بھی سننے پڑ رہے ہیں کہ آپ کلر سیداں کو زیادہ اہمیت دے رہے ہیں جس کا جواب چوہدری نثار علی خان یہ دیتے ہیں کہ کلر سیداں والے زیادہ وفادار لوگ ہیں جس وجہ سے ان کو زیادہ اہمیت دینا میری ذمہ داری بنتی ہے تحصیل کلر سیداں میں اگر ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے تو ان سب پر نظر ڈالنا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ ترقیاتی کاموں کی تعداد ہی اتنی زیادہ ہے جو کہ گنتی سے بہت باہر ہے کلر سیداں بائی پاس روات تاکلر سیداں دو رویہ روڈ چوک پنڈوڑی تا گکھڑ ادمال کارپٹ روڈ چوک پنڈوڑی تا بھاٹہ روڈ کلر سیداں تادوبیرن روڈ اور دیگر اس طرح کے منصوبے کلر سیداں کے عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں اس کے علاوہ کلر سیداں کی تمام یونین کونسلز کے تمام موضع جات میں بے شمار ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں جن میں گلیات کی پختگی اور لنک روڈ ز شامل ہیں الغرض کوئی گاؤں ایسا نہیں ہے جس میں ترقیاتی کام لا تعداد نہ ہوئے ہوں ان کا کلر سیداں کے لیے ایک دورہ کم و بیش کروڑوں روپے کے اعلانات پر مشتمل ہوتا ہے یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ اہلیان کلر سیداں نے 2002 سے لے کر 2016 تک چوہدری نثار علی خان کے ساتھ ایک محبت بھرا اور مخلصانہ تعلق رکھا ایسا تعلق جس پر اہلیان کلر سیداں کو فخر ہے اور آنے والا وقت تاریخ کے اس سنہری تعلق کو یاد رکھے گا اہلیا ن کلر سیداں نے چوہدری نثار علی خان سے اپنی محبت کی انتہا کر دی کہ قائد محترم نثار علی خان نے اپنے جانثاروں سے کہا کہ مجھے 2013 میں ایک لاکھ ووت چاہیے لیکن ان کو اپنی توقع سے زیادہ ووٹ ملے تو پھر انہوں نے اپنی خدمات کے سلسلے کو اور تیز کر دیا روات سے بلا کھر جو این اے 52 کا بارڈر ہے ایک ریکارڈ ووٹ نثار علی خان کے حصے میں آیا کلر سیداں والوں کے اس بے تحاشہ اعتماد نے چوہدری نثار علی خا ن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 2002 میں چوہدری نثار علی خان نے جب کلر سیداں میں قدم رکھا تو کلر سیداں میں چند مسلم لیگی راہنماؤں ان کو خو س آمدید کہا اور چوہدری نثار علی خان نے جو الفاظ 2002 میں کلر سیداں والوں کے لیے استعمال کیے ان کا پاس رکھا اور ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک محب الوطن راہنما ہیں بلکہ اپنے دیرینہ دوستوں کو ساتھ لے کر چلنے والے قائد ہیں,05 2004میں تحصیل کلر سیداں کو تحصیل کا درجہ تو مل گیا لیکن خاطر خواہ ترقی نہ ہو سکی 2004 کے کلر سیداں کو اور آج کے کلر سیداں کو دیکھا جائے تو زمین و آسمان کافرق نظر آئے گا آج کے کلر سیداں کا کوئی گاؤں یا ڈھوک ایسی نہیں ہو گی جہاں چوہدری نثار علی خا ن کی خدمت کے نشانات موجود نہ ہوں روات تا کلر سیداں بے شمار دیہات کو گیس کی فراہمی چوہدری نثار علی خان کے دورِ اپوزیشن میں ہوئی ان دیہات کو بیک وقت گیس جیسی سہولت پہنچائی گئی ہم امید کرتے ہیں کہ باقی رہ جانے والے دیہات کو بھی بہت جلد گیس فراہمی کا اعلان سننے کو مل جائے گا پھر کلر سیداں شہر اور گر دونواح کو کروڑوں روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اسکیم دی گئی جس سے ہزاروں شہری پانی جیسی نعمت سے مستفید ہو رہے ہیں واٹر سپلائی اسکیم بہت کامیابی سے چل رہی ہے جس کا سہرا بھی چوہدری نثار علی خان کو جاتا ہے کلر سیداں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر کروڑوں کی لاگت سے نئی بلڈنگ تعمیر کی گئی اور جدید ترین بلڈنگ میں مریضوں کا علا ج ممکن ہو سکاہے کلر سیداں کو بے شمار میگا پراجیکٹس سمیت ہزاروں چھوٹے موٹے پراجیکٹس دیے گئے ہیں یہ چوہدری نثار علی خان کا اپنے حلقہ انتخاب سے محبت کا ثبو ت ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر کلر سیداں یا اس علاقہ کا اپنا کوئی ایم این اے بھی ہوتا تو شاید اس قدر خدمت کرنے سے قاصر رہتا جس بھی پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر کسی معاملے پر ہرزہ سرائی کی ناکام کوشش کی گئی یا جب بھی پاکستان کو مشکوک نظروں سے دیکھا گیا یا کسی نے غلط لب کشائی کی کوشش کی تو وفاقی وزیر داخلہ اسلامی جمہویہ پاکستان نے بہت مدلل اور واضح جواب دیے چوہدری نثار علی خان نے ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیت کی بات کی پاکستان کے خلاف جب کوئی زبان چلی تو انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں اس زبان کو منہ کے اندر جانے پر مجبور کر دیا پاکستانی سیاست میں چوہدری نثار علی خان اس وقت انتہائی ایماندار اور دلیرانہ موقف رکھنے والے سیاست دان ہیں چوہدری نثار علی خان کو کلر سیداں والوں کی نہ صرف دعا ہے کہ بلکہ کلر سیداں کے لوگ ان کے جانثار بھی ہیں 2018 میں نثار علی خان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کامیا ب ہو ں گے کیوں کے بحیثیت وزیر داخلہ آج تک جو مسئلہ بھی ان تک یا ان کے آفس تک پہنچا یا گیا و ہ میرٹ کی بنیا د پر حل ہوا اور اس مسئلہ کے حل کے لیے ضروری نہیں کہ درخواست دہندہ مسلم لیگ ن کا ہو وہ میرٹ پر کام کرنے کے لیے اپنے ووٹوں کی پرواہ نہیں کرتے چوہدری نثار علی خان وہ واحد لیڈر ہیں جن پر کسی قسم کی تنقید ممکن نہیں ہے روات تا دوبیرن کلاں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ واقعی کلر سیداں والوں سے بے حد محبت رکھتے ہیں اللہ رب العزت ان کو مزید ملک و قوم کی خدمت کی توفیق عطا فر مائے ۔{jcomments on}

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں