کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ کلرسیداں پولیس کی اہم کاروائی، مویشی چوری کی واردات میں ملوث04ملزمان گرفتار، چوری شدہ بکریاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی واردات میں ملوث04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ارسلان، محمد عقاب، محمد نعمان اور احسن شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ بکریاں برآمد ہوئیں،ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا
397