348

کلر سیداں ‘پانچ سالہ بچہ موٹرسائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پانچ سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔محمد فیصل سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا انس جو گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار اپنا موٹر سائیکل وہی چھوڑ کر خود موقع سے بھاگ گیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں