راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر کہار کے قریب بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہو گئے ،موٹروے پولیس کے مطابق بھاری نفری موقع پر موجود , امدادی کاروائیوں جاری ہیں ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش اور پھسلن کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی ۔ بس اسلام اباد سے فورٹ عباس (ملتان ) کی جانب جا رہی تھی ۔ زخمیوں کو ٹرامہ سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا ۔بس میں 45 افراد موجود تھے .
67