کلر سیداں کے موضع سموٹ کے قریب قتل کی واردات میں ملزمان نے ٹریکٹر سے زمین میں ہل چلاتے ہوئے فائرنگ کر کے ٹریکٹر ڈرائیور کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔قتل کی یہ واردات کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ کے گاؤں کھوئی لس میں پیش آئی۔اطلاعات کے مطابق فریقین میں کشیدگی چلی آ رہی تھی۔45 سالہ ندیم ہفتہ کی شام زمینوں پر ہل چلا رہا تھا کہ دوسرے فریق کے متعدد افراد آ گئے جنہوں نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد ندیم کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او سب انسپکٹر سلطان قمر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔
