کلرسیداں پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزیوں اور کوائف کے عدم اندارج پر 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیئے پولیس کے سرچ آپریشن دوران گلزار ٹاؤن کلرسیداں کے قریب واقع سروس سٹیشن پر رہائش پذیر مجاہد خان ضلع اپر دیر،منگال میں رہائش پذیر رحمت خان سکنہ اپر دیر سمیت پنڈی روڈ پر رہائش پذیر زاہد اقبال سکنہ رب گٹ والا کے کوائف تھانہ کلرسیداں میں عدم اندارج پائے گئے، کلرسیداں پولیس نے مذکوران رہائش فراہم کرنے والے آصف محمود سکنہ گف، نزاکت سلطان سکنہ منگال سمیت محمد سفیان سکنہ موہڑہ سلیال دریالہ سیگن خلاف پنجاب عارضی کرایہ داری ایکٹ تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے، پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے سرچ آپریشن جاری رہے گا، تھانہ میں کرایہ داری ایکٹ تحت عارضی طور پر مقیم کرایہ دار اور مالکان پر لازم ہے کہ وہ کوائف کے اندارج کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔