محکمہ ہائی وے پنجاب اور پنجاب کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے روات کلرسیداں روڈ پر دوبارہ ٹول پلازہ بنانے کے لیے تیاری مکمل کرلی ہے جس کے لے لیے ضروری سامان جمع کرنا شروع کردیا ہے پنڈی پوسٹ کو زرائع نے بتایا کہ اب ٹول پلازہ روات سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر سردار مارکیٹ اور ساگری کے درمیان بنایا جارہا ہے جو کل بروز ہفتہ سے کام شروع کردے گا
اس سے قبل یکم فروری کو مانکیالہ کے مقام پر ٹول پلازہ کو بنایا گیا تھا جس کو مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ختم کردیا تھا جس کی بناء پر تھانہ روات میں سترہ افراد کو نامزد کرکے مقدمہ درج کیا گیاتھا
اس دوران مقامی علاقہ لوہدرہ کے رہائشی چوہدری رمیض ایڈووکیٹ نے ٹول پلازہ کو مانکیالہ کے مقامی پر بنانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلیا تھا
تقریبا اڑھائی ماہ کی خاموشی کے بعد آج دوبارہ ٹول پلازہ کا کام شروع کیا جارہا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول پلازہ کو روات سے سات کلومیٹر دور تحصیل کلرسیداں کے ایریا میں بننا تھا لیکن سردار مارکیٹ کے قریب اس کو بنانے سے محکمہ ہائی وے پنجاب ڈی ایچ اے ویلی اور ہومز کے رہائشیوں سے زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے