کلرسیداں بازاری دودھ پینے سے دو بچوں کی طبیعت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

کلر سیداں کھلا بازاری اور مضرِ صحت دودھ پینے سے دو بچوں کی حالت اچانک بگڑ گئی، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اور گردونواح میں غیر معیاری دودھ کی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے جس کے باعث بچے اور بڑے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ عوامی شکایات کے باوجود متعلقہ فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یا مبینہ طور پر دودھ فروشوں کے ساتھ ڈیل کرکے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ فروش مافیا کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو مضرِ صحت دودھ سے بچایا جا سکے۔کلرسیداں ہسپتال انتظامیہ مسلم اور محمد علی کو ہسپتال لایا گیا تھا جنھیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا