کلرسیداں، خاتون کا شوہر کے خلاف تشدد پر مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گاؤں نمبل کی خاتون نے لواطت پر مجبور کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر اپنے ہی شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا(س)نے مقدمہ درج کروایا کہ چھ برس قبل میری شادی جمیل سے ہوئی تھی جس سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہے میرا خاوند لواطت کا عادی ہے جس نے روز اول سے ہی زبردستی کرنے کی کوشش کی میں نے گھر والوں کو بتایا تو سب نے اسے برا بھلا کہا پھر کچھ عرصہ تک اس نے زبردستی کی کوشش ترک کر دی۔

خاوند نے مجھے کئی دفعہ گھر سے دربدر کیا اور پھر راضی نامے کی بنیاد پر میں آباد ہو جاتی ۔میرے علاوہ پانچ بہنیں ہیں اور دو بھائی ہیں اپنے گھر کی غریبی دیکھ کر میں خاموش ہو جاتی مگر میرا خاوند نشہ کر کے میرے ساتھ زیادتی کرتا اور انکار پر مار پیٹ کرتا رہا،

گزشتہ روز افطاری سے قبل خاوند نے میرے ساتھ لواطت کےلئے زبردستی کرنے کی کوشش کی مگر میں نے اسے ایسا نہ کرنے دیا جس پر اس نے مجھے شدید زدوکوب کیا میرا سر پکڑ کر چارپائی کے پائے سے مارنا شروع کر دیا پھر میرے جسم کے مختلف حصوں پر ضربات لگائیں جس کے نشانات اب بھی میرے جسم پر ہیں۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.