کلرسیداں(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ کلرسیداں کے علاقہ میں بد بخت بیٹے نے سوتیلی ماں کو کلہاڑیوں سے وار سے قتل کر دیا ۔پولیس زرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقہ سروہا چوہدریاں میں چاندنی بی بی بیوہ جلیل احمد کو اس کے سوتیلے بیٹے محمد رضا ولد جلیل نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا جبکہ اس واقعہ میں رقیبن بی بی زوجہ ظفر اقبال مضروب ہو گئی ہے ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں اطلاع ملتے ہی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے