کراچی (حذیفہ اشرف)ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے تھانہ کلفٹن کی ٹیم نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جان شیر خان ولد سید عارف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے 505 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمے میں ملوث رہ چکا ہے، جس میں ایف آئی آر نمبر 390/2022 بجرم دفعہ 6/9-A تھانہ کلفٹن میں درج تھی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف نئی ایف آئی آر نمبر 583/25 بجرم دفعہ 9(i)3-B CNSA 2024 درج کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ تھانہ کلفٹن کے حوالے کردیا گیا ہے۔