ملہال مغلاں (فخر محمود مرزا،نمائندہ پنڈی پوسٹ) جمعرات کے روز ڈٰ ی پی او چکوال محمد بن اشرف کی کھلی کچہری منعقدہ ملہال مغلاں میں عوامی شکایات کے انبار لگ گئے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عارف ملک رتہ موہڑہ نے ڈاکوؤں کی طرف سے کی گئی فائرنگ اور اپنی زخمی ہونے کا واقعہ بیان کیا راجہ ظفر نمبردار دھروگی اور راجہ احسان نے ملہال مغلاں بازار میں بڑھتی چوریوں کی وارداتوں کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام مارکیٹ مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ چوکیدار ا سسٹم شروع کریں شہری فخر محمو د مرزا نے ملہا ل مغلاں پولیس اسٹیشن کو آپریٹ کرنے کا مطالبہ کیا کہ 2014میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تھانہ منظور کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی پولیس چوکی ملہال مغلاں میں کم نفری،جرائم میں تیزی سے بڑھتا اضافہ بالخصوص قتل و غارت،ڈکیتی،راہزنی سے معاشرے میں عدم تحفظ کا احسا س بڑھا ہے جس پر ڈی پی او چکوال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ کو ہدایت کی کہ وہ کرایہ کی بلڈنگ حاصل کریں تاکہ تھانہ آپریٹ کیا جا سکے اس کے علاوہ موقع پر کی گئی شکایت کہ کئی قصبات میں اسلحہ کے انبار لگ چکے ہیں پر حکم جاری کیا کہ پولیس نفری اور چار گاڑیاں فراہم کی جائیگی تاکہ علاقہ کو اسلحہ سے پاک کیا جا سکے اور جرائم کی بیخ کنی ممکن بنائی جائے ساجد ڈہوک مومناں نے اپنے گھر میں ہونیوالی چوری کی واردات کے بارے بتایا جس پر انچارج پولیس چوکی کو حکم دیا کہ فوری ٹریس کیا جائے شکایت کنندگان میں مہرخان ڈہوک میاں محراب اور ایک خاتون ساکن ڈہوک کرم کعبہ نے زمین پر ناجائز قبضے کی شکایت کی اسکے علاوہ کئی دیگر لوگوں نے شکایات کیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقعہ پر ان کا حل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ ساجد گوندل،ایس ایچ او ڈوہمن انسپکٹر محمد گلزار،انچارج پولیس چوکی چوہدری محمد اختر اور ملک رزاق کے علاوہ درجنوں عمائدین علاقہ و معززین شریک تھے جن میں چوہدری لیاقت کہالہ‘محمد اشرف‘راجہ ظفر نمبردار دھروگی‘راجہ محمد حفیظ بنگوالہ‘مرزا تبسم ملہال‘ملک امتیاز ڈھپئی و دیگر شریک تھے۔
212