234

ڈڈیال‘کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون

ڈڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر ریاض ہمراہ نفری ڈڈیال بازار مختلف دوکانوں کا وزٹ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے پرائس کنڑول کمیٹی روز مرہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ منافع خور اور گراں فروش ناجائز فائدہ نہ اٹھاسکے تاجر برادری مصنوعی گراں فروشی سے گریز کریں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے شکایت کی صورت میں اور خلاف ورزی کرنے خلاف سخت کارروائی کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گاء اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر ریاض کی ہمراہ سب انسپکٹر اشتیاق احمد بمعہ نفری ڈڈیال کے مختلف مقامات پر مکمل ناکہ بندی کر کہ بدوں کاغذات و کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر بدوں کاغذات کو بھاری جرمانے موقع پر گاڑیوں کے شیشوں پر لگے بلیک پیپرزکو اکھاڑ دیا گیا اور سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگر بلیک پیپرز کا استعمال کیا گیا تو سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی کم عمر و بدوں لائسنس موٹر سائکل ڈرائیوروں کو بھی جرمانے اور وارننگ جاری کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر ریاض نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمر ڈرئیورز کی وجہ سے آئے روز متعدد خطر ناک حادثات رونما ہو چکے ہیں جس سے قیمتی جانیں چلی گئیں ہیں روز بروز بڑھتے ہو ئے حادثات کی روک تھام کے لیے ہم کو خصوصی ہدایت جاری کی گی ہیں انھوں نے کہا کہ یہ اپریشن لگا تار جاری رہے گا والدین اپنے بچوں کو کم عمری میں موٹر سائیکل نہ دیں تاکہ ان حادثات سے بچا جا سکے اگر اسطرح یہ سلسلہ چلتا رہا تو اس کے لیے سخت حکمت عملی اپنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں کاروائی بلاتخصیص جاری رکھی جائیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں