147

ڈڈیال‘چوہدری طارق کا نوجوان صحافی محمد اعجاز کے انتقال پر اظہار تعزیت

ڈڈیال( نمائندہ پنڈی پوسٹ)سنی تحریک تحصیل ڈڈیال کے صدر چےئرمین چوہدری طارق نے گزشتہ روز ڈڈیال کے نوجوان صحافی محمد اعجاز کے انتقال پر ان کے والد ڈاکٹر محمد اسحاق اور انکے بھائی محمد آفتاب سلطانی سٹی صدر سنی تحریک تحصیل ڈڈیال سے اظہار تعزیت کرتے ہو ئے کہا کہ مرحوم انتہائی حلیم اور شریف النفس انسان تھے انکی کمی زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہے جسے پورا کرنا ممکن ہے اللہ تعالیٰ مر حوم کے درجات بلند کریں اور لواحقین کو صبر اور اجراء عظیم عطافرمائے اس موقع پر چوہدری مسعود ارشد سلطانی چوہدری میرافضل فصیل حسین اکرم چشتی محمد زبیر قادری علی مراد میرعلی بادشاہ خان عابد علی نقشبندی نے شرکت کی ۔

30نومبر کی ریلی سے ثابت ہو اہے کہ آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے‘ ملک جہانگیراعوان

ڈڈیال( نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملک جہانگیراعوان نے تحریک انصاف کی کامیاب ریلی منعقد کرنے پر سابق صدر تحریک انصاف ضلع میرپور سکندر بیگ اور سردار شفیق احمد خان کو مبارک کبار دی اس موقع پر ملک جہانگیر اعوان نے کہا تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر نے سردار شفیق احمد خان کو میرپور ڈوثرن کا صد ر بننے پر میرپور ڈوثرن کے لوگوں کے ساتھ انصاف پر مبنی اصولوں کی ترجمانی کی ہے سردار شفیق احمد خان شہر کی منجی ہو ئی شخصیت میں انکی قیادت میں ڈسٹرکٹ میرور اور بھمبر کو ٹلی کے لوگوں کو اعتماد تسلی بخش ہے امید ہے کہ وہ چےئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر اور علاقائی مسائل پر توجہ دیں گے اور بھرپور طریقے سے اس علاقے کی خدمت کریں گے انکی ٹیم کے اہم رکن سابق صدر تحریک انصاف ضلع میرپور سکندر بیگ بھی ان کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا ہے 30نومبر کی ریلی سے ثابت ہو گیا ہے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔


چوہدری محمد افسر شاہد کا ڈاکٹر محمد اسحاق کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت
ڈڈیال( نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزادکشمیر حکومت کے وزیر اوقاف وعشر زکوٰۃ چوہدری محمد افسر شاہد ایڈووکیٹ اور کراچی سے پاکستان ٹیلی وثرن کے مشہورادکار فلم انڈسٹری ایوب کھوسہ پیرعتیق الرحمن کوٹلی سے راجہ نثار نے آج ڈڈیال میں آزادکشمیر کے ممتاز صحافی صدر ڈڈیال پر کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کے گھرجا کر ان کے جواں سال بیٹے محمد اعجاز اسحاق نیوز ایجنٹ روزنامہ نوائے وقت کی اچانک وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اورڈاکٹر محمد اسحاق اور ان کے چاچا ڈاکٹر عبد الرؤف سابق منیجرالائیڈبنک محمد اکرام طارق عقیل محمد شبیر شفیق محمد مشتاق نثار اور اسکے بھائی خیام الحق بھائی عمران بھائی عدنان شبیر وقار شبیر محمد اخلاق سے اظہار افسوس کیا محکمہ اوقاف ٹھیکیدار اور دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا محمد اعجاز کے تینوں بچوں کی تعلیمی کفالت بھی بحیث وزیر حلقہ ایم ایل اے میں تاحیات خود کرونگا ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں