ڈھڈیال(نمائندہ پنڈی پوسٹ) نماز جنازہ میں جیب کتروں نے متعدد افراد کی جیبوں کا صفایا کر دیا۔ کئی افراد ہزراوں کی نقدی اور قیمتی موبائل سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محمد عرفان نامی نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر جیب کتروں نے شدید رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے ہوئے متعدد افراد کی جیبوں سے ہزاروں کی نقدی اور قیمتی موبائل نکال کر رفو چکر ہو گئے۔ ڈھڈیال میں نماز جنازہ کے دوران جیب تراشی کی واردات کا پہلا واقعہ ہے۔{jcomments on}
85