(نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیجنگ میں چین کے صدرشی جن پنگ سے یو اے ای کے ولی عہدشیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ملاقات کی۔چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر نےکہا کہ مشرق وسطیٰ کے لیے مشترکہ اور جامع تعاون پر مبنی پائیدار سکیورٹی نظام کی تشکیل ناگزیر ہے،دنیا کو جنگل کے قانون میں واپس جانے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو برقراررکھا جانا چاہیے۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔ تمام ممالک کے افراد، تنصیبات اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے، ترقی اور سکیورٹی کو ایک ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے۔