(پنڈی پوسٹ نیوز)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو بنیاد بناکر چین پر ٹیرف میں اضافہ کیا توبیجنگ جوابی اقدامات کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین پر ایران کو فوجی مدد فراہم کرنے کا الزام مکمل طور پر من گھڑت ہے، چین ہمیشہ فوجی سازوسامان کی برآمدات میں محتاط اور ذمہ دارانہ پالیسی اپناتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اپنے قوانین اور بین الاقوامی ذمے داریوں کے مطابق سخت کنٹرول رکھتا ہے۔