چک بیلی خان روڈ ایکسڈنٹ


چک بیلی خان روڈ ڈھڈیال سرال چوک کے قریب کوٹھہ موڑ پر المناک حادثہ پیش آیا۔
ہائی ایس اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار پٹھان فیملی شدید متاثر ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ ان کی بچی شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔