چک بیلی خان۔چوروں کا پولیس اور CCDکوکھلا چیلنچ۔تین دنوں میں تین وارداتیں ۔عوام پریشان

چک بیلی خان میں چوروں نے پولیس اور CCDکو کھلا چیلنج کرتے ہوۓ تین دنوں میں تین وارداتیں کر ڈالیں پہلی واردات میں بنیادی مرکز صحت کے پاس ڈھوک چوہدری ایوب میں صوبیدار ریٹاٸرڈ آ صف کے گھر سے رات کی تاریکی میں چور دو قیمتی گاٸیں چرا کر لے گۓ

دوسری واردات میں ولایت مارکیٹ میں واقع نجی سکول سے پنکھے اور موٹریں اتار کر لے گۓ تیسری واردات میں بینس روڈ محلہ ڈوگراں کےپاس ایک گھر سے پنکھےاور موٹریں اتار کر لے گۓ لگاتار چوری کی ان وارداتوں سے عوام میں شدید بے چینی پیدا ہو گٸ ہے عوامی حلقوں نے حکام سےاپیل کی ہے کہ ان واردتوں کا فوری سد باب کیا جاۓ

اپنا تبصرہ بھیجیں