کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ڈی ایف او کلر سیداں تنویر شہزاد نے بلاک آفیسر مسعود کیانی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لکڑ سے بھرا ٹرک قابو کر لیا۔ٹرک کلر سیداں سے خیبر پختونخوا جا رہا تھا کہ تعاقب کر کے چوکپنڈوری کے مقام پر پکڑ لیا۔ایس ڈی ایف او کے مطابق فیض اللہ سکنہ بنک چوک کنوہا قوم پٹھان ٹرک میں پلائی اور دیگر اقسام کی لکڑ لوڈ کر کے صوابی لے کر جا رہا تھا اور گاڑی کو خیبر پختونخواہ لے جانے کیلئے روٹ پرمٹ یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا جس پر ایس ڈی ایف او نے ملزم فیض اللہ سے موقع پر 75 ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے ٹرک کو جانے کی اجازت دے دی۔بلاک آفیسر محمد مسعود فاریسٹ گارڈز وقاص اور اقراش بھی ایس ڈی ایف او کے ہمراہ تھے۔
225