(پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ کلرسیداں چوآ خالصہ کے علاقے میں بیل دوڑ مقابلے دوران دو گروہوں درمیان لڑائی جھگڑا، مہلک اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا لڑائی جھگڑے دوران فائرنگ،لاٹھیوں، ڈنڈے کے استعمال سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کلرسیداں کے علاقے چوآ خالصہ میں بیل دوڑ مقابلے دوران تلخ کلامی،لڑائی جھگڑے دوران جدید اسلحہ سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ضلع بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ، بیل دوڑ کے انعقاد کے لیے مشروط اجازت نامے کی شرائط کی کھلی خلاف ورزیاں،۔
سینکڑوں افراد کے مجمعے میں جدید مہلک اسلحہ اٹھائے اشخاص کی بلا روک ٹوک فائرنگ پر کلرسیداں پولیس، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔واضح رہے کہ تھانہ کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہوچکی ہے ، علاقے بھر میں جدید اسلحہ سرعام ہوائی فائرنگ واقعات بڑھ چکے ہیں۔