181

چائلڈ لیبر میں ملوث بھٹہ مالکان کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عبداللہ محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی ضلع کی حدود میں تمام اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا جائے اور چائلڈ لیبر میں ملوث بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے افسران بھٹہ مالکان اور مزدوروں سے ملیں اور ان کو چائلڈ لیبر کے نقصانات اور اس کے خاتمہ کے حکومتی اقدامات کے متعلق آگاہی ریں۔ یہ باتیں انہوں نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیں کیں۔ اجلاس میں محکمہ محنت اور سماجی بہبود کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عبداللہ محمود نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے قومی شناختی کارڈز بنانے کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر میڈیکل کیمپ لگانے کا عمل بھی تیز کیا جائے اور تمام مزدور اور ان کے خاندان والوں کا طبی معائنہ کیا جائے اور ضروری مدد فراہم کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں