94

پیلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی چوہدری ثاقب

امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری ثاقب یوسف نے کہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر کو پارٹی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ آزاکشمیر میں حکومت کے خواب دیکھنے والے انتخابات 2016ء کا انتظار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے ایک خصوصی انٹرویوں میں کیا۔ انھوں نے کہا ہے کہ آزاد حکومت کی پونے تین سال کی کارکردگی ماضی کی حکومتوں کی ساٹھ سالہ کارکردگی سے ہزار درجہ بہتر ہے۔ حکومت نے آزادخطہ میں تعمیر وترقی کا انقلاب برقا کردیا۔ بعض لوگوں کو آزادکشمیر کی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہورہی حکومت کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپگینڈا کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تین میڈیکل کالجز کا قیام چوہدری عبدالمجید کا عظیم کارنامہ ہے۔ جو تاریخ میں سنہر حروف میں لکھا جائے گا۔ میڈیکل کالجز کے خلاف سازشیں بند کی جائیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ میڈیکل کالجز کے خلاف وہی لوگ سازشیں کر رہے ہیں۔ جو آزاد کشمیر میں طویل عرصہ سے برسراقتدار رہے اور ایک میڈیکل کالج قائم نہ کرسکے۔
ماجد حسین نے

چوہدری صنوبر کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے اسلام گڑھ
چوہدری صنوبر حسین اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سماہنی کے بھائی کی وفات پر تعزیت، ماسٹر ماجد حسین نے اسسٹنٹ ایجوکیشن سماہنی چوہدری صنوبر حسین کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں