پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں سیدانوالہ میں شام تقریباً 13 سالہ سید کمال عباس ولد سید عرفان حیدر کھیلنے کے بعد واپس گھر جارہا تھا کہ گلی میں ایک رکشہ لوڈر سے ٹکرایا، جس پر بھاری بجری لوڈ تھی۔ ٹکر کے نتیجے میں بچے کو شدید ہیڈ انجری ہوئی عینی شاہدین کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچے کو فوری طور پر جلال پور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، لیکن شدید زخموں کے باعث وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا
