پنجاب پولیس ملازمین کیلئے سزاؤں میں ملنے والی رعایت ختم

 ہیڈ کانسٹیبل سے سب انسپکٹرکے عہدے پرترقی کے لئے پنجاب پولیس کے ملازمین کوحاصل رعایت ختم کردی گئی ۔ملازمین کوملنے والے تعریفی سرٹیفیکیٹس کے بدلے ختم ہونے والی سزاؤں کوایس اوپی سے حذف کردیاگیا۔پنجاب پولیس کے ملازمین کی ترقی کے لئے 2017میں پروموشن کے لئے جاری کئے گئے ایس اوپی میں یہ رعایت رکھی گئی تھی کہ سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹراور ہیڈ کانسٹیبل کو سی سی ون ملنے پر انہیں ملنے والی دو بڑی سزائیں ختم کر دی جاتی تھیں،اسی طرح سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹراور ہیڈ کانسٹیبل کو سی سی ٹو ملنے پر ایک بڑی سزا جبکہ سی سی تھری ملنے پر ایک چھوٹی سزا ختم کردی جاتی تھی لیکن اب یہ رعایت فوری طورپرختم کردی گئی ہے جس سے پولیس فورس میں اضطراب وبے چینی پائی جاتی ہے ۔اس حوالے سے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی جانب سے منگل کوباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں