راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے زائد المیعاد امپورٹڈ اشیائے خوردونوش کے خلاف بڑی کارروائی میں 10 ہزار کلو سے زائد مضرِ صحت سامان تلف کر دیا ترجمان کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں کی گئی جہاں چھاپے کے دوران بڑی مقدار میں امپورٹڈ برانڈز کی ایکسپائرڈ اشیاء برآمد ہوئیں ضبط کئے گئے سامان میں چاکلیٹس، ٹافیاں، چپس اور مختلف فلیورڈ سرپ شامل تھے برآمد ہونے والی
اشیاء نہ صرف زائد المیعاد تھیں بلکہ ان کی ایکسپائری تاریخ میں ردوبدل بھی کیا جا رہا تھا تاکہ انہیں دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیا جا سکے ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ تمام سامان راولپنڈی اور اسلام آباد کی مختلف مارکیٹس میں سپلائی کیا جانا تھا پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تمام 10 ہزار کلو مضرِ صحت اشیاء کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا جبکہ ملوث افراد کے خلاف ایکسپائری تاریخ میں ردوبدل اور عوامی صحت سے کھیلنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش خریدتے وقت ان کی ایکسپائری تاریخ ضرور چیک کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔