پنجاب میں ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ منسوخ گورنر پنجاب نے نیا آرڈیننس جاری کردیا

لاہور (حذیفہ اشرف) گورنر پنجاب نے 31 اکتوبر 2025 کو “پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس (منسوخی) آرڈیننس 2025” جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 (XV of 2018) کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذالعمل ہو گیا ہے۔نئے قانون کے مطابق، 2018 کے ایکٹ کے تحت پہلے کیے گئے تمام تقرر، فیصلے اور اقدامات برقرار رہیں گے — یعنی ماضی میں ہونے والے تمام امور کو قانونی تحفظ حاصل رہے گا۔ذرائع کے مطابق، حکومتِ پنجاب کا مقصد ملازمتوں کے نظام کو بیسک پے اسکیل سے “لم سم پے پیکیج” میں منتقل کرنا ہے، تاکہ سرکاری خزانے پر پنشن اور دیگر مراعات سے پڑنے والا مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔