پریس کلب چوکپنڈوڑی انتخابات:امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

چوکپنڈوڑی(راجہ غلام قنبر) پریس کلب چوکپنڈوڑی نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے دوسرے سالانہ انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی کے مرحلہ کو مکمل کرلیا۔ اس موقعہ پر اعلان کردہ نشستوں کے لیئے راجہ غلام قنبر، شہزاد رضا ، بدر بشیر بدر اور اویس کیانی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی الیکشن کمیشن کے معزز ممبران نے کی۔ الیکشن کمیشن ممبران میں ڈاکٹر محمد رشید،چوہدری محمد عباس، ماسٹر خضر الرحمن ،نیئر جمال اکرم راجہ، راجہ عامر رشید ایڈوکیٹ اور راجہ راجہ محمد اشفاق ایڈوکیٹ شامل ہیں اس اجلاس میں راجہ محمد اشفاق وکالتی مصروفیت کی وجہ سے اجلاس میں شامل نہ ہوسکے۔ انتخابات میں ووٹنگ کا عمل 26 دسمبر کو ہوگا۔ اسی دن منتخب عہدیداران کی کامیابی کا اعلان و نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پریس کلب چوکپنڈوڑی کا قیام 2024 میں عمل میں آیا۔ جون 2023 میں ڈیڑھ سال کے لیئے پہلی کابینہ باقاعدہ انتخابات کے ذریعے قائم کی گئی جس میں راجہ راشد سلطان صدر اور راجہ غلام قنبر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے