98

پرویز الہٰی جیل کے واش روم میں گر گئے، فریکچر ہوگیا

پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد پوری نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہیں کرسکتے۔اس موقع پر اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طاہر نے پرویز الہٰی کی میڈیکل رپورٹ پیش کردی جس کے مطابق پرویز الہٰی پرسوں گر گئے تھے اور انہیں فریکچر ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی 17 مارچ کو واش روم میں گرگئے تھے۔عدالت نے کیس پر مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی اور عدالت نےفرد جرم کی کارروائی کے لیے ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں