پاک بھارت پریکٹس سیشن سے قبل سٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ گھس آیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل کولمبو کے سٹیڈیم میں 4 فٹ لمبا سانپ نکل آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن سے قبل سانپ سٹیڈیم میں نظر آیا تاہم گراؤنڈ سٹاف نے فوراً پکڑ کر اسے وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا۔

روایتی مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ قبل ازیں بھی سری لنکا کے سٹیڈیمز میں میچ کے دوران بھی سانپ دکھائی دیے ہیں۔