(پنڈی پوسٹ نیوز)ملاقات میں پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرام اور جدید ٹیکنالوجی و آلات کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ چین نے پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سنٹر کے قیام میں تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی۔چینی نائب وزیر پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور عزم کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لا انفورسمنٹ سنٹر پاک چین دوستی کی ایک اور روشن علامت ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چینی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی اور آلات سے بہت مدد مل سکتی ہے، جبکہ پاکستان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔