پاکستان تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں،بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں عشائیہ دیا ۔عشائیہ میں پیپلزپارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز ،پارٹی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔ پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید،ثمینہ گھرکی عشائیہ میں شریک ہوئے ۔بلاول بھٹوزرداری نے عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایک نشست ہم نے جیتی ایک ہم سے چھین لی گئی ۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن آنے والے ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما اور کارکن بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں ،آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ہمیں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہو گا ،باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہو گئے پنجاب میں کیوں نہیں ہو رہے۔

بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ،بحیثیت جماعت سب کو سیاست کرنے کا حق ہے ،ملک دشمن اور اداروں کے خلاف بولنے والوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ۔انہوں نے کہا میں اب لاہور مختصر دورے پر آیا ہوں اس کے بعد لاہور کا طویل دورہ کروں گا