467

پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او محمد احسن یونس نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا.سب انسپکٹر محمد رفیق کو تھانہ صدر واہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او نصیر آباد جبکہ سب انسپکٹر امجد پرویز کو ایس ایچ او صدرواہ تعینات کر دیا گیا.انسپکٹر ندیم عباس کو ایس ایچ او روات تعینات کیا گیا،سب انسپکٹر عمران حیدر کو ایس ایچ او مورگاہ تعینات کرنے کے احکامات صادرکیے.سب انسپکٹر محمد آصف کو ایس ایچ او ریس کورس سے تبدیل کرکے ایس ایچ او چونترہ تعینات کر دیا.سب انسپکٹر عاصم محمود کو ایس ایچ او ریس کورس تعینات کرنے کے احکامات صادر کیے، سابقہ ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر عبد العزیز اور ایس ایچ او نصیر آباد سب انسپکٹر کامران جمشید کومعطل تبدیل لائن کردیا گیا.

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں