58

ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے ہوٹلز اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی فوری رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں واقع چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ اورشادی ہالوں کی رجسٹریشن کے لئے اقدامات کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خصوصی اجلاس میں ریسٹورنٹ اور شادی ہالوں کی رجسٹریشن کے فیصلے کی منظوری دے دی-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کردیں

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بلاوجہ بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ رجسٹریشن کرانے والے کو سزا مل جائے اور ٹیکس چوری کرنے والے مزے کرتے رہیں،یہ نہیں ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے- دو لاکھ روپے تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب ریونیواتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کو ریونیو کے نئے مواقع دریافت کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے-

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں