وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات پر مبنی معاشی گورننس کی پالیسی پر تمام وزارتوں کی طرف سے مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔