وزیراعلیٰ مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات ترقی و عوامی خدمت پر مکمل اعتماد

لاہور (حذیفہ اشرف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکانِ اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں، امن و امان اور عوامی فلاح کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ارکانِ اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی وژنری قیادت اور عوام دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور فیصل آباد میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز پر شکریہ ادا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ “ہر شہری کو انصاف، سہولت اور روزگار اُس کے دروازے پر دینا میرا مشن ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد صوبے کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی ترقی پنجاب کی ترقی ہے۔ارکانِ اسمبلی نے کہا کہ مریم نواز کے مؤثر اقدامات سے امن و امان اور ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے، جبکہ نوجوانوں کے لیے اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ اسکیم جیسے منصوبے انہیں بااختیار بنا رہے ہیں۔