راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں آج راولپنڈی پہنچیں گے۔ ان کی آمد پر روات کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی لاہور سے واپسی پر جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی پہنچیں گے، جہاں گوجرخان، روات اور راولپنڈی کے دیگر مقامات پر کارکنوں کے استقبال کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
مرکزی رہنما سیمابیہ طاہر کے مطابق روات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، جبکہ کارکنان بڑی تعداد میں استقبال میں شریک ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔