رپورٹ: فرقان کاظم
میانوالی: محکمہ چائلڈ لائف میانوالی نے واں بھچراں میں چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل مکینک خان بیگ، ممتاز ماچھی مستری سمیت دیگر مکینکس کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
کارروائی 18 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل مکینک کے کام پر لگانے کے معاملے پر کی گئی۔ محکمہ کی جانب سے کم عمر بچوں سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔