120

واپڈ اہلیان تھب کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلوک بند کر ے‘چوہدری حنیف

محمد مستقیم
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ڈڈیال
پیپلز پا رٹی بر طا نیہ مڈ لینڈ کے سینئر نا ئب صدر چو ہدری محمد حنیف نے کہا ہے کہ واپڈ اہلیان تھب کے سا تھ سو تیلی ما ں جیسا سلوک بند کر ے تھب کی سڑک جو پچھلے تین سا ل سے وا پڈا کی نا اہلی کی وجہ سے ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر رہی ہے اس کی تما م تر زمہ داری واپڈا پر عا ئد ہو تی ہے اس کے با وجو د واپڈا کے افسران نے روڈپر عرصہ تین سا ل سے کام نہیں کراویا میں واپڈا کی تما م اعلی حکام کو وارننگ دیتا ہو ں کے وہ آئندہ آنے وا لے چند دنو ں کے اندر اندر تھب روڈ پر کا م شروع کر یں ورنہ اگر کا م شروع نہ ہواتو میر پو ر جا نے والی مین سڑک کو بند کر کہ اہلیان تھب احتجاج کر یں گئے تو اس کی تما م تر زمہ داری واپڈ اور اس کے اعلی افسران پر ہو گئی ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے صحا فیو ں سے ایک ملاقات میں کیا انہو ں نے کہا کہ دریا ئے پو نچھ جو کہ تھب کے قریب سے گزرتا ہے نیو سٹی کو پا نی کی فراہمی کے لیے پا ئپ لا ئن بچھا ئی گئی تھی جس کی وجہ سے واپڈا کی بھا ری بر کم گا ڑیو ں نے تھب لنک روڈکا ستیا نا س کر دیا تھا جس کی وجہ سے اہلیان تھب کوبا رشوں کی وجہ سے شدید مشکلا ت کا سامناکر نا پڑا رہا ہے اس وقت کے واپڈا کے اعلی افسران نے تھب کی عوام کے مطا لبا ت کو تسلیم کر تے ہو ئے کہا تھا کہ وہ تھب کی لنک روڈ کو بنا کر عوام کو ریلیف دیں گئے لیکن اس کے با وجو د واپڈا کے تما م افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے انہو ں نے کہا کہ واپڈا تھب کی عوام کے ساتھ ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے اگر یہ کا م بہت جلد شروع نہ کیا گیا تو تھب کی عوام کے ہاتھ واپڈا کے اعلی افسران کے گریبا نو ں پر ہوں گئے واپڈا وطن عزیز کا سب سے راشی ادرارہ ہے جس نے ہم کشمیریو ں کو کئی نہیں چھو ڑا خصوصا ضلع میر پو ر کے لوگو ں نے وطن عزیز کو روشن رکھنے کے لیے اپنے آبا وجداد کی قبر یں ڈبو کر جو قر با نیا ں دی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں با وجو د اس کے واپڈا کے اعلی افسران علا قہ ا ندرہل کے لو گو ں سے نا روا سلو ک کر رہے ہیں چا ہیے وہ معا ضوں کے لین دین کا مسئلہ ہو لو ڈشیدنگ ہو یا منگلا ڈیم کے پروجیکٹس سمیت ہر کام میں واپڈا نے ہمیشہ نا اہلی کا ثبو ت دیا ہے ادارے کے اعلی افسران یہ جا ن لیں کہ تھب کی عوام اب ان سے تنگ آچکے ہیں اور انشا ء اللہ اب ہم احتجا ج کر یں گئے اور احتجا ج کی تما م تر زمہ دار واپڈا ہو گئی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں