464

واپڈا اہلکاروں کی غفلت کرنٹ لگنے سے 3بھینسیں ہلاک


روات(ملک قیصراعوان ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) واپڈا اہلکاروں کی سنگین غفلت سے تین بھینسیں کرنٹ لگنے سے ہلاک ‘تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بگا شیخاں کے نواحی گاؤں ہرکہ میں رات کو طوفانی بارش اور آندھی سے بجلی کی تاریں پول سے ٹوٹ کرمکان کے چھت ‘صحن میں گر گئی جس کی اطلاع متعدد واپڈا اہلکاروں کو دی گئی لیکن طفل تسلی کے سواکچھ عمل نہ ہوا.رات 11بجے جب بجلی آئی تو موقع پر موجود تین بھینسیں تاروں میں کرنٹ آنے سے چمٹ کر ہلاک ہو گئی صبح سے 15اور واپڈا اہلکاروں کو دوبارہ کالیں کی جس کا ریکارڈموجود ہے تھانہ روات کے اے ایس آئی عثمان متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور بعد میں واپڈا کےلائن سپریڈنٹ عدنان اور اور اختر بھی پہنچ گئے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےاہلیان محلہ کا کہنا تھا کہ لائن سپریڈنٹ اختر کو اس بابت متعدد بار درخواستیں دی مگر عرصہ 15سال سے تعینات لائن سپریڈنٹ اختر نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اور ہر کام کا الگ الگ ریٹ طے کررکھا ہے۔اہلیان محلہ نے بھینسوں کی ہلاکت پر متعلقہ تھانہ روات میں ایف آئی آر کے لیے درخواست دے دی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں